ڈیرہ اللہ یار، ڈاکو راج قائم،ایک ہی رات میں دو دکانوں کا صفایا

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں ڈاکو راج ایک ہی رات میں دو دکانوں کا صفایا کر دیا گیا ایک ہفتے کے دوران پانچ سے زائد موٹر سائیکلیں چھینی گئیں عدم تحفظ کا شکار شہریوں اور تاجر برادری نے ایس ایچ او کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں ایک بار پھر ڈاکو راج قائم ہو گیا نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں دو دکانوں کا صفایا کردیا نامعلوم چوروں نے مزدور چوک پر سریش کمار کی کریانہ دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی اور اشیاء خوردونوش چوری کر لیا جبکہ کوئٹہ روڈ پر واقع نجی چوکیدار کو دو موٹر سائیکل سوار پانچ مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ہاتھ پاوں باندھ دیے اور آرمز اسٹور کے تالے توڑ کر تین عدد رائفل، ایک عدد رپیٹر، بندوق اور ایمونیشن کے سیکڑوں راونڈ چوری کر گئے شہر بھر میں ایک ہفتے کے دوران موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی پانچ سے زائد وارداتیں رونما ہوچکی ہیں شہریوں کو قیمتی سامان اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے شہریوں اور تاجروں نے بڑھتی ہوئی بدامنی کے پیش نظر ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو سے ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں