سردار یار محمد رند نے ہرنائی میں زلزلے کے بعد اسکولوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے ڈائریکٹر اسکولز سے ہرنائی میں زلزلے کے بعد اسکولوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سردار یار محمد رند کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ڈائریکٹر اسکولز اور ضلعی تعلیمی آفیسر فور اًاسکولوں کی عمارات کا معائنہ کریں اور رپورٹ جمع کروائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کا عملہ زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کریں اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
Load/Hide Comments


