نصیرآباد، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،کئی دکانوں اور گھروں کنکشن منقطع

نصیرآباد: ایکس ای این کیسکوآپریشن نصیرآباد شاہدرحیم زہری کی نگرانی میں کیسکو سب ڈویژن ڈیرہ مرادجمالی کے آفیسران اور عملے نے بجلی چوری کے خلاف ڈیرہ مرادجمالی سٹی فیڈرکے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا، درجنوں غیر قانونی کنیکشن کاٹ دیئے گئے ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے گئے بجلی چوری میں تاریں قبضے میں لے لی گئیں کئی دکانداروں کو وارننگ بھی کی گئی بجلی چوروں کے خلاف آپریش کا سلسلہ جاری رہے گاایکس ای این کیسکوآپریشن نصیرآباد شاہد رحیم زہری نے اوستہ محمد،ڈیرہ اللہ یار،صحبت پور سب ڈویژن کیسکوکے آفیسران کو بھی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں جمعے کے روز ایس ڈی اوکیسکوآپریشن سب ڈویژن محمد دین انصاری، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ارشاد علی عمرانی،ایل ایس سٹی عبدالکریم جاگرانی،اختر حسین،ظفراقبال عمرانی نے ڈیرہ مرادجمالی سٹی فیڈرمین بازار،کمرشل اور گھریلو صارفین کی بجلی چیکنگ کرنے کے ساتھ بجلی چوری میں ملوث افرادکے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور درجنوں غیرقانونی بجلی کے کنیکشن منقطع کرکے بڑی تعدادمیں تاریں قبضے میں لے لی گئیں اوربجلی چوری کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے دریں اثناء ایکس ای این کیسکوآپریشن نصیرآباد شاہدرحیم زہری نے کہاکہ بجلی صارفین ڈبل لائن ٹرانسفارمرز کنکشنزاور بجلی چوری سے اجتناب کریں خلاف ورزی کی صورت میں بجلی کنکشنز منقطع اور پی وی سی ضبط کرکے بھاری جرمانے عائد کئے گے اور کہا کہ بجلی صارفین جائز و قانونی طریقے سے بجلی کنکشنز حاصل کریں اور اپنے ذمہ جو بھی بقایا واجبات ہیں ساتھ ماہوار بجلی بلز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں میر شاہد رحیم زہری نے کہا کہ کیسکو آپریشن صارفین کو بجلی فراہمی میں کوشاں ہیں تاہم بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جس کے باعث عوام تکلیف میں مبتلا ہیں انہوں نے سب ڈویژن اوستہ محمد جعفرآباد،صحبت پور کو بھی احکامات دیئے کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں