چاغی، لیویز فورس کی کارروائی،3مبینہ افراد گرفتار

چاغی(آئی این پی)چاغی کے علاقے شے سالار میں لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3مبینہ افراد کو گرفتار کرلیاہے ڈپٹی کمشنر چاغی شفقت انور شاہوانی، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث، تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی، ایس پی چاغی محمد انور بادینی، تحصیلدارچاگئے بلند خان،دفعدار سراج حسنزئی، دفعدار نوروز خان سنجرانی،ایس ایچ او خالد بادینی ودیگر کاروائی میں شامل ہونے والے اہلکاروں کے ہمراہ دالبندین لیویز تھانہ میں ڈی سی چاغی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا گزشتہ روزان افراد نے ایک شخص سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی اور فرار ہوگئے متعلقہ لیویز فورس بروقت تعاقب کرکے مبینہ افراد نے نے شے سالار کے علاقے میں ایک مکان کے اندر گھس کر لیویز فورس پر فائرکھول دیاکئی گھنٹے فائرنگ کے تبادلے کے بعد3مبینہ افراد جن میں سعید،اور اسکے ساتھی عبد القیوم، محمد حسن شامل ہیں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو عددکلاشنکوف، ایک عدد پستل بر آمد کر لیا گیا مبینہ افراد کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی اور مسروقہ گاڑی جو چوری ہوگئی تھی اس کو بھی لیویز فورس نے بعد میں بر آمد کرلیا پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیاکہ علاقے کے قبائلی عمائدین، نے بھی اس کاروائی میں فورس کا بھر پور ساتھ دیاتھا ڈاکووں اور چوروں کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں فورس کو الرٹ کردیا ہے ایک سوال کے جواب میں بتایا مبینہ افراد کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے تھے انکو بھی جلد پکڑ لینگے،ان سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں