کوئٹہ، منشیات برآمدگی میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو عمر قید 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا

کوئٹہ:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ جنا ب داؤد خان نا صر نے منشیات بر آ مد گی کے مقدمہ میں نامز د ملزم کو جرم ثابت ہو نے پرعمر قید اور 2لاکھ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی۔استغاثہ کے مطابق ملزم نصیب اللہ سے تھا نہ خروٹ آباد کی حدود میں 3ہزار 500گرام چرس بر آ مد کرکے ان کے خلا ف مقدمہ کا چا لان عدالت میں پیش کر دیا گیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے مذکورہ مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے ملزم نصیب اللہ کوچرس بر آمدگی کا جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور 2لاکھ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جر ما نہ کی صورت میں ملزم کو مزید 2سال قید بھگتنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں