تربت، ٹریفک حادثہ،مقامی سیاسی کارکن جاں بحق
تربت:زبیدہ جلال روڈ پر موٹرسائیکل تصادم میں بلوچستان عوامی پارٹی ناصرآباد کے رہنما مرادمحمد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی۔ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے شے کہن کے قریب زبیدہ جلال روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں مراد محمد نامی شخص موقع پر جان بحق جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ فیملی ذرائع کے مطابق جاں بحق مراد کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے آبائی گاؤں شے کہن کے قبرستان ادا کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


