امریکہ اپنی تمام ترتوجہ انسداد وبا اور معیشت کی بحالی پر مرکوز کرے،چین

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد، چین شفافیت اور ذمہ دارانہ رویے کے تحت انسداد وبا کے عالمی تعاون میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے انسداد وبا اور معیشت کی بحالی پرتوجہ دی جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر یقین کرنا مشکل ہے۔اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ کولگتا ہے کہ اسے گمراہ کیا گیا ہے تو کیوں امریکی ادارے سی ڈی سی نے پندرہ جنوری کوکووڈ-۱۹ سے متعلق خبردار کیا امریکہ کی جانب سی25 جنوری کو چین کے شہر وو ہان میں اپنا قونصل خانہ کیوں بند کیا گیا اور تمام امریکی شہریوں کا انخلا کیا گیا امریکہ نے دو فروری کو کیوں تمام چینی شہریوں اور گزشتہ چودہ دنوں میں چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی امریکہ چین پر بہتان تراشی بند کرے کیونکہ اس سے ملک میں وبا کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ سیاسی جوڑ توڑ بند کرتے ہوئے اپنی ساری توجہ انسداد وبا اور معیشت کی بحالی پر مرکوز کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں