پنجگور، چوروں نے مسافرکوچ کو لوٹ لیا

پنجگور: پنجگور الزبیر کمپنی کی کوئٹہ سے پنجگور آنے والی کوچ کو بس ٹرمینل کے قریب چوروں نے لوٹ لیا۔مسافروں کے مطابق چوروں نے بس میں گھس کر بس ڈرائیور اورکنڈیکٹرکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور اسلحہ کے زور پر بس میں سوار مرد اور خواتین مسافروں سے قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے واضح رہے کہ کئی مرتبہ اسی مقام پر بس پر بسوں کو لوٹا گیا اور بالکل ٹرمینل کے قریب ایک پولیس چوکی بھی قائم کی گئی ہے اس کے باوجود چور اور ڈکیت بہادری سے واردات کرکے نکل جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں