ویکسی نیشن مہم کے بعد مسجد حرام میں زمزم کے کولر لوٹ آئے،حرمین شریفین انتظامیہ

ریاض:سعودی عرب میں کرونا وبا کے باعث مسجد حرام میں زمزم کے کولر رکھنے کا عمل بھی متاثر ہوا تھا مگر اب کرونا ویکسی نیشن مہم کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ اس لیے مسجد حرام میں فراہمی آب انتظامیہ نے زمزم کے کولر مسجد حرام میں واپس رکھنا شروع کر دئیے تاہم ان کولروں سے زمزم حاصل کرتے وقت صحت کے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسجد حرام میں سنگ مرمر کے 155 مشربیے اور 20 ہزارچھوٹے زمزم کولر دوبارہ مسجد میں رکھے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں