بلوچستان تابوتستان بن گیا ہے، ثناء بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز)ممبر صوبائی اسمبلی اور بی این پی سینئر رہنماء ثناء بلو چ نے ہوشا پ میں قتل ہونے والے بچوں کے لواحقین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اب صوبہ نہیں رہا بلکہ تابوتستان بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نہ صرف بلوچ علاقوں میں لاشیں گر رہی ہیں،بلکہ زیارت واقعہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ پشتون علاقے بھی اس ستم سے محفوظ نہیں، بلوچستان اسمبلی ایک قبرستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، اوریہاں کے نام نہاد نمائندے کٹھ پتلی ہیں، اگر یہاں حکومت ہوتی تو ان مظلوم بچوں کے لواحقین کے غم میں وہ ضرور شریک ہوتے۔
Load/Hide Comments


