قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے سردار عبدالرحمٰن کھیتران کو بی اے پی کا ترجمان نامزد کردیا
کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر میرظہوراحمدبلیدی نے سردارعبدالرحمن کھیتران کو بی اے پی کے ترجمان نامزد کردیاہے۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ بحیثیت قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی میں نے سردارعبدالرحمن کھیتران کو بی اے پی کاترجمان نامزد کردیاہے تاکہ سردارعبدالرحمن کھیتران موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق پیشرفت کے حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کوآگاہ کرسکے۔
Load/Hide Comments


