کوئٹہ، ٹیکسی اسٹینڈ سے لاش برآمد

کوئٹہ: کوئٹہ کے وسطی علاقے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گز شتہ روز ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردی گئی، جاں بحق شخص شکل و صورت سے نشے کا عادی معلوم ہورہا ہے، نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں