جام کمال کی شفاف سیاست کے سامنے پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا،ضیاء لانگو
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ باپ پارٹی کے اراکین متحد اور باشعور ہیں،جام کمال کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتاپی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے غبارے سے بہت جلد ہوا نکل جائے گی پی ڈی ایم کی تمام قیادت اس کوشش میں لگی ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو کیسے توڑا جائے مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین باشعور ہے توقع ہے کہ بہت جلد ساتھی پی ڈی ایم کی سازشوں کو پہچان لیں گے24 تاریخ باپ پارٹی کے تمام اراکین متحد ہوکر پی ڈی ایم کا مقابلہ کریں گے پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے -اللہ تعالی کے فضل وکرم اور عوام کی حمایت سے پی ڈی ا یم کی ہر سازش ناکام رہی جام کمال کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتاقوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے صوبائی حکومت اپنی مدت بھی پوری کریں گے۔


