قائم مقام صدر اور ترجمان کا نوٹیفکیشنز غیر آئینی اقدام ہے، جام کمال کا منظور احمد کاکڑ کو خط
کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے بطور پارٹی صدر جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کو خط لکھ دیا۔ گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے پارٹی کی صدر کی حیثیت سے بی اے پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو نامزدگی برائے قائم مقام صدر اور ترجمان کا جو نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے ہیں وہ غیر آئینی اقدام ہے خط میں جنرل سیکرٹری کو جاری کردہ خط کو منسوخ کرنے کی ہدایات دی وزیر اعلی جام کمال نے 2۔ ہفتے قبل ٹوئیٹر پر استعفی کا اعلان کیا تھا ناراض گروپ نے ٹویٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قائم مقام صدر کا نوٹیفیکیشن کردیا تھا جبکہ جام کمال نے موقف اختیار کیا تھا کہ تحریری استعفی نہیں دیا تھا۔
Load/Hide Comments


