کوئٹہ، سانحہ ہوشاپ، 24گھنٹے کی مہلت ختم، شاہراہیں بلاک احتجاج و ریلیاں

کوئٹہ (انتخاب نیوز)سانحہ ہوشاپ،طلباء تنظیموں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کیخلاف احتجاج و ریلی کا اعلان کیا تھا مطالبات تسلیم نہ ہونے کیخلاف یونیورسٹی بلوچستان سے لیکر اندرو شہر میں ریلی و مظاہرہ کیا گیا، ریلی میں حکومتی اداروں کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی،ریلی میں مختلف طلباء تنظیموں کے رہنماء شریک تھے،سیکورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی،مظاہرے سے شہر بھر میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی،لوگوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا،مہلت کے ختم ہونے پر لاشوں کو روانہ کر کے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں