جیکب آباد، بلیدی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل
جیکب آباد: گڑہی خیرو میں بلیدی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے تھانہ میراں پور کی حدود گاؤں میراں بلیدی میں بلیدی برادری کے دو گروپوں میں جاری دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دلمراد بلیدی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق بلیدی برادری کے دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی چل رہی ہے یہ واقعہ اس کی بنا پر پیش آیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی اور نہ مقدمہ درج ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


