بی این پی کا مہنگائی کے خلاف 20اکتوبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،تیل گیس،بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بروز بدھ 20اکتوبر سہ پہر ڈھائی بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔بیان میں بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں وقت مقررہ پر اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments


