بلاول کا برطانوی ہائی کمشنر سے ٹیلیفو نک رابطہ،برطانیہ میں مقیم کورونا وائرس کا شکار پاکستانیوں کے حوالے سے بات چیت

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلیفو نک رابطہ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر سچن ٹرنر کے درمیان کورونا وائرس کے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے برطانیہ میں مقیم کورونا وائرس کا شکار پاکستانیوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر کو بتایا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں سندھ حکومت میں سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو بند کیا اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ لاول بھٹو زرداری نے غربت کے خاتمے کے لئے برطانوی پروگرام ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کی جانب سے پاکستان سے تعاون پر بھی برطانوی ہائی کمشنر سے اظہار تشکر کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کی بروقت کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بات چیت کے دوران کورونا وائرس سے زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے عالمی تعاون اور رابطے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں