کسٹمز کی پنجگورمیں کا روائی،ایک کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ: گوادر کسٹمز کی پنجگور کے مقام پر کا روائی ایک کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق گوادر کسٹمز نے پنجگور کے مقام پر کا روائی کر تے ہوئے تر بت سے کراچی جا نے والی مسافر کوچ سے جوسز، چاکلیٹ، پلاسٹ شاپر، کریم ملک، چیو نگم اور ہزاروں جو ڑے ربڑی شوز بر آمد کر کے بمعہ کوچ بھی قبضے میں لیا بر آمد شدہ سامان کی قیمت ایک کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جار ی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں