چاغی،پی ڈی ایم کے کال پر اھتجاجی ریلی اور مظاہرے
چاغی :جمعیت علمائے اسلام ف اور،مسلم لیگ نواز گروپ کے زیر اہتمام تحصیل چاگئے بازار میں پی ڈی ایم کے کال پر احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، مظاہرین سے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا عبدالرحیم محمد حسنی، مولانا اسامہ بڑیچ، جمعیت علما اسلام تحصیل چاغی کے جنرل سیکرٹری مولوی محمد اسلم، مولوی عبدالودود گوریچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں روزبروز بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے لوگوں فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ وفاقی حکمران ٹیکسز پر ٹیکسز لگارہے ہیں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک اور قوم پر بوجھ بن چکی ہے عمران خان کے سارے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ملکی معیشت دیوالیہ ہورہی ہے لیکن حکمران اشرافیہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں. انہوں نے چاغی سے منسلک بارڈر پاک ایران اور پاک افعان بارڈر کی بندش سے پیدا ہونے والی بے روزگاری اور بے چینی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر مہنگائی تلے دبے لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے ضلع چاغی کے ان سرحدوں سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جنہیں متبادل روزگار دینے کی بجائے یکدم سرحدیں بند کرنا چاغی کے عوام کی معاشی قتل کے مترادف ہے،انہوں نے کہا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے پاکستان میں بدترین مہنگائی سے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے دیہاڑی دار لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں۔ پیٹرول۔بجلی اور گیس سمیت ہرچیز دسترس سے باہر ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ ان سب کا ذمہ دار سلیکٹڈ اور جعلی حکمران ہیں۔عمران نیازی کی نااہلی۔نالائقی اور کرپشن نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے روزانہ کے حساب سے اشیا خورونوش، پیٹرول۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہا ہے اور ملک کو ورلڈ بینک و آئی ایم ایف کی شرائط پر چلایا جارہا ہے۔ موجودہ جعلی حکمرانوں کو پاکستانی قوم پر مسلط کرنے والے جج اور جرنیل ہیں انکی مہربانیوں سے یہ نشئی وزیراعظم ہم پر عذاب بن کر مسلط ہے۔انہوں نے کہا کہ مغرب پرست حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔عام آدمی سمیت تاجر برادری۔ملازمین طبقہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ متاثر ہیں۔عوام کا نجات دہندہ صرف پی ڈی ایم ہے۔پی ڈی ایم کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شروع دن سے ہی اس ناجائز حکمرانوں کا انکار کیا ہے اور احتجاج پر ہیں اور اب اس شدید ترین کمر توڑ مہنگائی۔غربت اور بے روزگاری اور لاقانونیت کیخلاف آج سے پورے ملک میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کی شکل میں تحریک کا آ غاز ہوچکا ہے اب ا یہ احتجاج تحریک جاری رہے گی پی ڈی ایم کی قیادت نے جو حکم کیا اس پر لبیک کہیں گے اور ہر موقع پر قیادت کے شانہ بشانہ حکمرانوں کیخلاف اور اس مہنگائی کیخلاف لڑتے رہیں گے۔


