ژوپ، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی
ژوب:بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پر بریک فیل ہونے سے ٹرک حادثے کاشکار ہوگیاجس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ ڈی آئی خان روڈقومی شاہراہ دانہ سر مغل کوٹ کے قریب ٹرک بریک فیل ہونے سے پل کے نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔لاشوں اور زخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


