اسمارٹ فون استعمال کرنے پر طالبان نے بچوں کو تھپڑ جڑ دئیے

کابل :افغانستان میں طالبان تحریک کے عناصر کی حرکتیں انسانی حقوق کے حوالے سے مسلسل شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہیں۔ طالبان نے رواں سال اگست کے وسط میں پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ گھنٹوں کے دوران میں افغان صارفین نے سوشل میڈیا پر چند وڈیو کلپوں کو پھیلایا۔ ان وڈیوز میں طالبان کے عناصر زمین پر سزا میں بٹھائے گئے بچوں کو تھپڑ رسید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سزا کی وجہ ان بچوں کا اسمارٹ فون استعمال کرنا ہے۔کابل کے ایک پارک میں بنائی گئی وڈیو میں موجود بچوں کی عمریں 13 سے 15 برس کے درمیان ہیں۔ اس وڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم سوشل میڈیا پر افغان شہریوں کے بیچ یہ وسیع پیمانے پر گردش میں آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں