سوراب، انتظامیہ کی پتھارے داروں کے خلاف کاروائی، ناجائز تجاوزات ہٹا دیئے گئے
سوراب: مسلسل نوٹس کے باوجود باز نہ آنے کے بعد بازار میں تجاوزات کے خلاف سوراب انتظامیہ عملی اقدام پر مجبور،احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب پتھارے داروں کے خلاف کاروائی، ناجائز تجاوزات ہٹا دیئے گئے، کاروائی کی حوصلہ شکنی کے لئے ملوث افراد کی جانب سے احتجاج کی کوشش، کھلی کچہری اور بازار سے متعلق اجلاس میں کیئے گئے فیصلوں کی تائید کے باوجود چند عناصر کی جانب سے شہر اور عوام کے مفاد کے لئے انتظامیہ کی ناگزیر اقدامات کی حوصلہ شکنی باعث تعجب ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، شہر اور عوام کے مفاد کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حقائق سے لاعلم افراد منفی پروپیگنڈہ سے گریز کریں، انتظامیہ کا موقف، تفصیلات کے مطابق سوراب انتظامیہ کی جانب سے زرائع ابلاغ کے نمائندوں کی دی گئی بریفنگ کے مطابق پچھلے ماہ ہونے والی کھلی کچہری میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے بازار میں تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل سے متعلق شکایات کیانبار لگائے تھے جن کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ کی سربراہی میں بازار کی خوبصورتی،تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک پلان و پارکنگ سے متعلق پیدرپے متعدد نتجہ خیز اجلاس منعقد ہوئے جن میں اسسٹنٹ کمشنر سوراب محمد اسماعیل مینگل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیت انجمن تاجران کے نمائندے سول سوسائٹی کے اراکین اور پریس کلب کے زمہ دار ممبران نے شرکت کی جن میں آراء اور تجاویز کی روشنی میں مختلف فیصلے کے گئے جن کی نہ صرف انجمن تاجران کے نمائندوں نے تائید کی بلکہ بازار سے تجاوزات ہٹانے، غلط پارکنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کی، جس کے نتیجے میں سوراب بازار میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے سمیت تجاوزات کے خاتمے اور پارکنگ پلان پر عملدرآمد شروع کیا گیا، پہلی بار سوراب بازار کی خوبصورتی بحال ہوئی اور شہریوں کو دیرینہ ٹریفک جام سے نجات ملی، عملی اقدامات پر عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جلال الدین خان کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر سوراب محمد اسماعیل مینگل اور پولیس آفیسران کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے ان کی تعریف کی، اب گزشتہ کئی دنوں سے بازار میں مختلف مقامات پر ایک بار پھر تجاوزات قائم کیے جارہے تھے. جن کی نشاندہی کرکے انتظامیہ نے تاجر نمائندگان کو متفقہ فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی، ان تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سوراب کے دفتر اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے متعدد نوٹس جاری کئے گئے لیکن ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اور تجاوزات بدستور موجود رہے جن کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور بازار سے متعلق انتظامیہ کی انتھک محنت ایک بار پھر ضائع ہورہی تھی، بلاخر عوامی حلقوں کی مسلسل درخواستوں پر تجاوزات کے خلاف مجبوراً کاروائی عمل میں لائی گئی تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے، بدقسمتی سے عوام کے مفاد کے لئے انتظامیہ کے اس ناگزیر اقدام کو چند عناصر غلط رنگ دینے کی کوشش کرر ہے ہیں تاکہ اس کے آڑ میں انتظامیہ کو مجبور کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کیا جاسکے، تاہم انتظامیہ ان کے کسی ہتھکنڈے میں نہیں آئے گی، قانون کی بالادستی اور عوام کے مفاد کے لئے کئے گئے فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا، درایں اثناء سورراب کے عوامی حلقوں نے بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے شہریوں کے مفاد کے ان کے مثالی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


