روس میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز

روس میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہر گزرتے دن کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے، روس میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 6ہزار 60کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعداب روس میں مجموعی طور پر کاورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 42ہزار 853ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں سامنے آیا تھا، کچھ وقت تک کورونا وائرس کے کیسز دوسرے ملکوں میں ریکارڈ نہیں ہوئے تھے لیکن جنوری کے آخر اور فروری کے ابتدائی دنوں میں یہ وائرس چین کے باہر پھیلنے لگا اور اب تقریبا دینا کے تمام ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں