بلو چستان، کورونا وائرس 6کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس 6کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32227ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کورونا وائر س کے6کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد32227ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شکار ہو نے والے8مریض صحتیاب ہو ئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 31773ہو گئی جبکہ صوبے میں کو روناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد99ہے جن میں 5ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں ان افراد میں سے5افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی پھیلاؤ کی شرع0.91فیصدریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی658ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 324فراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے355اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں