لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کے تصدیق ہوگئی

کوئٹہ:وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میں چھٹے روزکی سماعت مکمل کرلی،منگل کو کمیشن میں چودہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کے تصدیق ہو ئی جبکہ ایک لاپتہ شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے پر خارج کردیا گیا محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے چھٹے روز لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت کی کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الر حما ن کررہے ہیں منگل کو کمیشن میں چودہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت ہوئی چھٹے روز کی سماعت کے دوران مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی بازیاب ہونے والے دونوں افراد 2017سے لاپتہ تھے کمیشن نے قلات سے لاپتہ ہونے والے ایک شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کے باعث خارج کردیاکمیشن چھ روز کے دوران 73لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر چکا ہے اس دوران 5 لاپتہ افراد کے بازیا ب کی تصدیق ہوئی دو لاپتہ افراد کا سراغ ملا جبکہ دو ہی لاپتہ شخص کا کیس خارج کیا گیا کمیشن 10روزہ سماعت کے دوران مجمو عی طور پر117لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں