سیاست میں کچھ پتہ نہیں گھنٹوں میں چیزیں تبدیل ہوجاتی ہے،میر عبدالقدوس
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ سیاست میں کچھ پتہ نہیں گھنٹوں میں چیزیں تبدیل ہوجاتی ہے تاہم خوش قسمتی ہے کہ مخالفت میں کوئی امیدوار نہیں ہے،سابق وزرائے اعلیٰ سمیت سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،سینئر ارکان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشاورت سے چیزوں کو آگے لیکر جائیں گے،باتوں کی بجائے کام کرکے دکھاؤں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میری خوش قسمتی ہے کہ مخالف میں کوئی امیدوار نہیں ہے تمام ارکان اسمبلی کے پاس گئے سب سے معذرت کی کہ ہم نکلے تھے اتحاد کو خراب کرنے اور حکومت ٹاپل ہوگئی تھی تاہم کچھ مجبوریاں تھی جس کی وجہ سے نکلے تھے انہوں نے سابق وزیراعلیٰ جام کمال کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پارٹی بچانے میں اہم کرداراداکیاہے اور استعفیٰ دیاہے ان کے شکر گزار ہیں کوشش ہے کہ جام کمال سے رابطہ ہوجائیں سب کوایک ساتھ لیکر چلیں گے،نواب ثناء اللہ زہری،نواب محمد اسلم رئیسانی اور جام کمال وزرائے اعلیٰ رہے ہیں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ان کی مشاورت سے آگے بڑھاجائے گا امید ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی باتوں تک محدود نہیں ہوگا گراؤنڈ پر چیزوں کو لانے کے بعد میڈیا کوآگاہ کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ سیاست میں کچھ پتہ نہیں چلتا گھنٹوں میں چیزیں تبدیل ہوتے ہیں اختیار مل جائے کہ آپ قوم کیلئے کیا کرینگے تو مزید پیشرفت ہوگی۔


