جب سے شادی ہوئی مریم نواز کو وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں، کیپٹن محمد صفدر

سلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ میں مریم نواز کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب سے شادی ہوئی مریم نواز کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے مریم نواز کو قابل لیڈر قرار دیتے ہوئے سوال کیاکہ اس سے زیادہ بہادر اور قابل کوئی لیڈر آپکے پاس ہے تو بتا،اللہ نے مریم نواز کو مردوں سے بھی زیادہ قوت دی ہوئی ہے۔وہ مردوں سے زیادہ آئین اور قانون کی بلادستی کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں۔انہوں نے سیاست کا ہر دور دیکھا ہے۔وہ مشرف کے خلاف تحریک میں تھی،انہوں نے جیل میں بھی وقت گزارا۔اللہ نے لوگوں کو مریم نواز جیسی بہادر لیڈر سے نواز ہے۔کیپٹن(ر)محمد صفدر اعوان نے مزید کہا کہ جنید صفدر کی شادی دسمبر میں شیڈول ہے لیکن ہوسکتا دسمبر تک الیکشن کا اعلان ہوجائیاور ہمیں جنید کی شادی آگیکرنی پڑے اس سے قبل 13 اکتوبر 2021 کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ اختیار آرمی چیف کا ہی ہے ان کو بہتر علم ہے کہ کونسا افسر کس اہلیت کا ہے اور اسے کدھر لگانا ہے۔ وزیراعظم کا کام توثیق کرنا ہے ایشو نہیں بنانا چاہیے تھا۔اس معاملے کو میڈیا پر نہیں لانا چاہئیے تھا۔آرمی چیف جہاں سمجھتے ہیں کہ اس افسر کو اس بارڈر پر ہونا چاہئیے وہاں بھیجتے ہیں۔ خواہ مخواہ معاملے کو ایشو نہ بنایا جائے۔وزیراعظم کا اختیار نہیں وہ اداروں میں گھسیں،وزیراعظم دیکھیں آٹے اور پٹرول کی قیمت کہاں تک پہنچ گئی ہے۔فوج کی تعیناتی میں مداخلت کرنا وزیراعظم کا اختیار نہیں۔گریڈ 21، 22 کے افسران کا ٹرانسفر وزیراعظم کا کام نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں