سمیع مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے،آل پارٹیز زمیندارایکشن کمیٹی
نوشکی (نامہ نگار)منشیات فروشی دہشت گردی کی مالی معاونت کی سب سے بڑی زرائع کے طور پر استعمال ہورہی ہیں سمیع مینگل کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری سے علاقے میں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا ہوچکا ہیں مذکورہ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان سمیت نوشکی کا ہرشہری اپنے آپ کو غیرمحفوظ تصور کر رہا ہیں انصاف کے تقاضے پورے ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کے رہنماؤں مولنا منظور احمد مینگل میرخورشید جمالدینی فاروق بلوچ نذیر بلوچ ظاہر جمالدینی حافظ عبداللہ گورگیج عتیق بلوچ حق نواز شاہ مفتی فدالرحمان ریکی. ماسٹر رشید مینگل. حاجی شاہ زمان خان جمالدینی. مولنازکریا عادل اور دیگر نے نوشکی پریس کلب کے سامنے منشیات فروشوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے سمیع مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ واحتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں نے سمیع مینگل کو گھر کی دہلیز پر قتل کرکے علاقے میں دہشت تاری کرنے کی کوشش کی ہیں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو دہشت گردوں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی حاصل ہیں مذکورہ واقعے کے بعد ہر معذب شخص کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جو بل واسطہ یا بلا واسطہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سمیع مینگل نے جام شہادت نوش کر کے بلوچستان کے نوجوانوں کی مستقبل کو محفوظ بنایا ہیں آج بلوچستان کے کونے کونے سے منشیات فروش مافیہ کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہیں بلکہ بلوچستان میں منشیات فروشی کے خلاف ایک تحریک جنم لیں چکا ہیں بلوچستان اسمبلی سے لیکر چوکوں چوراہوں میں اہل بلوچستان منشیات کے کالے دھندے کے خلاف یک آواز ہوکر حکومت اور متعلقہ اداروں کو متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وقت آگیا ہے سمیع مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری تک نوشکی کے سیاسی جماعتوں انجمن تاجران زمیندار ایکشن کمیٹی بشمول سول سوسائٹی چھین سے نہیں بیٹھیں گے اسی سلسلے میں سات مارچ کو سمیع مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی اپیل پر مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی نوشکی کوئٹہ نوشکی مستونگ قلات خضدارنوشکی خاران نوشکی دالبندین تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹر حضرات اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ مالکان پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی گاڑیاں روڈ پر نہ نکالیں