اسرائیل نے مسجد ابراہیم کو نمازیوں کیلئے بندکردیا
اسرائیل نے فلسطین کے شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیم کو مسلمانوں کے لیے بند کردیا۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق مسجد ابراہیم کے امام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار روش ہشنہ کی تقریبات کے موقع پر مسجد میں مسلمانوں کے داخلے پر2 روز کے لیے پابندی لگادی ہے اور اس میں صرف یہودیوں کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔کہا جاتا ہےکہ مسجد ابراہیم میں حضرت ابراہیم، حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہ السلام کی تدفین کی گئی تھی، اسی لیے یہ مسجد مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے مقدس مانی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


