وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پنجگور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجگور بازار میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت اور 2افراد کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے۔دہشت گردانہ کاروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، صوبے میں دیرپا امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح رہے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے جامع پالیسی بنائے گی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے دھماکے کے شہدا کے لیئے دعا ئے مغفرت اور لوحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں