حب پولیس سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے ، بی ایس او
حب: : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حب زون نے آج ایس ایچ او پولیس حب سے انکے آفس میں وفد کی سطح پر ملاقات کی۔
صنعتی شہر حب میں منشیات، شراب، اسٹریٹ کرائمز اور ائے روز ڈکیتیاں بہتر سماج کی تشکیل میں بنیادی رکاوٹیں ہیں۔ انسداد منشیات کے ادرے اور پولیس بیان کردہ تمام سماجی برائیوں کےخاتمے کے لئے کردار اداکرے۔
ملاقات میں ایس ایچ او یار محمدصاحب سے بالا بیان کردہ تمام برائیوں کے خاتمے اور متعلقہ ادروں کو کردار ادا کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔حب میں منشیات، وائن شاپس، چوری ڈکیتیاں اور دیگر سماجی برائیاں عروج پر ہے۔ شہر کے قریہ قریہ اور سرعام بازار میں منشیات کی فروشی اور ڈکیتیاں ہورہی ہیں جس پر ہمیشہ گہری تشویش ہے۔
منشیات کےدستیاب اڈوں اور نشے کے عادی افراد کا سرعام بازار اور چوک و چوراہوں پر دندناتے پھیرنا ایک بہتر اور صحت مند معاشرے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔نشے کی لعنت اور عادی افراد کے لیے اینٹی نارکوٹکس سمیت ادروں کو بہتر کارکردگی اور جامعہ حکمت عملی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادروں کو منشیات کی سرعام فروشی اور مضر صحت اعمال کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے سمیت تمام آپشنز کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان سمیت تمام مکتبہ فکر کے لیے سماج کو بہتر اور قابل سکونت بنایا جائے۔
ایس ایچ او نے کہاہیکہ پولیس ان تمام سماج میں سرایت کر نے والے برائیوں کے خاتمے کے لیے مثبت اور وائٹل رول ادا کرنے میں مصروف عمل ہے لیکن باقاعدہ خاتمے کے لئے سول سوسائٹی،صحافتی برادری ودیگر سوشل سیکٹر پر کام کرنے والے ادروں کی حمایت درکار ہے تاکہ ان برائیوں کا ہمیشہ کے لیے جڑسے خاتمہ کیاجاسکے۔
حب زون کے دوستوں نے یارمحمد صاحب کو ٹریفک کی ابتر صورتحال اور اسکول اوقات میں طلبہ باالخصوص طالبات کودرپیش مشکلات کے لئے پولیس کی نفری فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے باہر آٹورکشے اور دیگر ٹریفک کی فلو کی وجہ سے ایک بچی کی پیر ٹوٹنے ودیگر دو بچیوں کی زخمی ہونے پر افسوس کرتے ہوئے گزارش کی ہے اسکول کے بچوں باالخصوص بچیوں کی اسکول آمدو رفت کے لئے ٹریفک یاپھر پولیس اہلکار تعینات کرکے زہنی کوفت اور والدین کو اضطراب سے آزادی دلائی جائے۔
بی ایس او حب زون نے ایکسائز ڈپارٹمنٹ سے درخواست کی ہے کہ اقلیتوں کو شراب مہیا کر نے کی طریقہ کار، فراونی سمیت مقررہ اوقات کار میں تبدیلی اور میسر قانون کا پابند کیجائے۔
ایکسائز ڈپارٹمنٹ اس عمل میں کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہے جس پر عوام میں شدید تشویش اور غصہ کا پایا جانا فطری عمل ہے۔ شراب کی سرعام ترسیل اور فراوانی مذہبی اقدار اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ایکسائز ڈپارٹمنٹ اقلیتوں کو مقررہ اوقات اور طریقہ کار پابند کرے۔
وفد میں شامل ساتھیوں نے پولیس،انٹی کرپشن سمیت تمام متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو سماجی برائیوں کے خاتمے اور امن امان کی بحالی کے لئے کردار اداکرنے کو کیا گیا۔
بی ایس او نے منشیات اور دیکر کرائمز میں ملوث کرداروں کو باخبر کرتے ہوئے کہاہیکہ بی ایس او اپنے اغراض و مقاصد پر عمل کرتے ہوئے سماجی برائیوں کے خاتمے اور منفی اعمال کے خلاف آخری آپشن استعمال کریگی۔ تمام متعلقہ ادراے اپنا مثبت کردار ادا کر یں ورنہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن عدالت سمیت آپشنز کو استعمال کے جدوجہد جاری رکھے گی۔
حب زون نے صحافی برادری اور سماجی کارکنان سمیت تمام اہل علاقہ سے بیان کردہ تمام برائیوں کے خاتمے اور انسداد کے لئے متحدہ جدو جہد اور صدابلند کرنے میں ساتھ دینے کی گزارش کی وہ مثبت عمل میں بی ایس او کا ساتھ دیں۔
آخر میں وفد میں شامل رکن مرکزی کمیٹی نزیر بلوچ، سینئر سنگت گہور بلوچ، سابق زونل جنرل سیکریٹری معراج بلوچ، سابقہ جوائنٹ سیکریٹری شاہ نور بلوچ اور زوہیب بلوچ ایس ایچ او پولیس یارمحمد صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پولیس سماجی برائیوں کے خاتمے اور عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے بھرپورکردار اداکرینگے۔


