فلپائنی فوج کا کمیونسٹ باغیوں کے ٹاپ کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
منیلا:فلپائن کی فوج نے کہاہے کہ کمیونسٹ باغیوں کے ایک ٹاپ کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہجاری ہونے والے بیان کے مطابق کا اورس نامی یہ کمانڈر ایک مسلح جھڑپ میں مارا گیا ہے۔ کا اورس نیو پیپلز آرمی (این پی اے)کے ترجمان بھی تھے۔ فلپائن میں کمیونسٹ باغی انیس سو ساٹھ کی دہائی سے حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ان کی مسلح کارروائیوں کو ایشیا میں بائیں بازو کی سب سے طویل بغاوتوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ سن دو ہزار سترہ میں منیلا حکومت اور باغیوں کے مابین ہونے والے امن مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments


