نئے وزیر اعلی کی آمد بلوچستان کیلئے نیک شگون ثابت نہ ہوسکا،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق و صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعلی کی آمد بلوچستان کیلئے نیک شگون ثابت نہ ہوسکا سر منڈاتے ہی اولے پڑے،صوبے کے حالات بہتر ہونے کی بجائے ابتر ہو گئے، پنجگور،حب اور خاران میں پے در پے خون خرابہ سے عوام کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے دوسری جانب حکومت کی بے بسی اور کابینہ کی تشکیل میں تاخیر سیانتشار بھی عیاں ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں نئے وزیراعلی کی آمد عوام کیلئے نیک شگون ثابت نہ ہو سکا سر منڈاتے ہی اولے پڑے،بلوچستان کے حالات ابتر ہو گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی آمیزش و خلوت کے ساتھ باپ پارٹی کا جلوہ عوامی اعتبار سے مسترد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور،حب اور خاران میں پے در پے خون خرابہ سے عوام کی تشویش میں اضافہ ہوا دوسری طرف حکومت کی بے بسی اور کابینہ کی تشکیل میں تاخیر سیانتشار عیاں ہو رہا ہے۔ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں