کوئٹہ، ڈی جی لیویز نے بھتہ خوری کی شکایات پر 11اہلکار معطل کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ ڈی جی لیویز بلوچستان نے بھتہ خوری کی شکایت پر گیارہ اہلکاروں کو معطل کردیا،معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،ڈی جی لیویز نے شکایات کی تفتیش کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن لیویز فورس شاہنواز کو تفتیشی افسر مقرر کردیاگیا ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ تفتیشی افسر ایک ہفتے کے اندر تحقیقات کر کے سفارشات ڈی جی لیویز کو پیش کریں گے معطل اہلکار گوران چیک پوسٹ پر تعینات تھے

Load/Hide Comments


