حلقہ انتخاب کے عوام کے بنیادی مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں، نور محمد دمڑ
زیارت :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی اور بنیادی مسائل انکے دہلز پر حل کرنے کیلئے کوشا ں ہوں حلقے کے عوام اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کے مسائل میرااولین ترجیحی ہے پارٹی کی کارکردگی سے متاثرہوکر عوام جوق درجوق بی اے پی میں شامل ہورہے ہیں بی اے پی بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے ان خیالات اظہار انہوں نے زیارت میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی خان محمد، محبوب خان، حبیب خان،بابر خان، آصف خان، محمد الیاس،محمد عباس، محمد زیشان، امان اللہ، احسان اللہ، صدام خان،رفیع اللہ، فرہاد خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر اور حاجی نورمحمد خان دمڑ کی تین سالہ کارکردگی سے متاثر ہوکر اور حاجی نورمحمد خان دمڑ کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کاروان میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کافی جدوجہد کرکے زیارت کے عوام کو مذہب اور قومی پرستی کے جھوٹے نعروں کے زریعے ورغلانے والوں کے چنگل سے آزاد کرنے کیلئے اپنی ساست کاآغاز کرکے میدان میں نکلا اور کئی سال جدوجہد کرکے عوام میں شعور اجاگر کیا ہے اور اب حلقے کے عوام باشعور ہوچکے انہوں نے کہاکہ علاقے میں پہلی بارحلقے میں بہت بڑے پیمانے پر اجتماعی مفادات کے ترقیاتی منصوبے جاری ہے جس سے علاقے میں تبدیلی آرہی ہے انہوں نے کہاکہ پشتون قوم پرست اور نام نہاد مذہبی جماعتوں نے لوگوں کو کھو کھلے نعروں سے ورغلایا جس پر عوام انہیں مسترد کیا اور ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکردگی سے لوگ متاثر ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی اور ہمارے کارواں میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں،حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ7 اکتوبرکو ہرنائی میں زلزلے سے جونقصانات ہوئے ان کاازلہ کرنے کیلئے حکومت بلوچستان نے متاثرین کومعاوضہ فراہم کااعلان کیا گیا انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین اطمینان رکھے انکے بحالی تک ہرفوم پربھرپورجدوجہد کررہاہوں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے زیرصدارت کل ہونے والے اجلاس میں ہرنائی کے زلزلے میں شہید ہونے والے شہداء، زخمیوں اور گھروں کی تعمیر امدادی رقم کے پیکج کااعلان کیا انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ زلزلہ متاثرین کی مالی پیکج کو مزید بڑھا نے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی ہمارا حلقہ انتخاب کاحصہ ہے اور ہم اپنے عوام کے ہرمشکل میں انکے ساتھ ہے۔


