49کورونا وائرس کے مریض شیخ زید اسپتال میں داخل ہیں۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالغفار بلوچ

ڈائریکٹر شیخ زید اسپتال ڈاکٹر عبدالغفار بلوچ نے کہا ہے کہ شیخ زید اسپتال سے اب تک کورونا کے 133 مثبت اور 80 کے قریب مشتبہ مریض روبہ صحت ہوکر گھر جا چکے ہیں، اسپتال آنے جانے والوں کیلئے سینی ٹائزر اور واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل اسٹاف کیلئے ایک ضابطہ اخلاق ترتیب دیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالغفار بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی 49 کورونا وائرس کے مصدقہ مریض اسپتال میں داخل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں مریضوں کی چیک اپ کے لیے ہمہ وقت میڈیکل اسٹاف موجود رہتا اور اس کے علاوہ بغیر پی پی آر کٹ کے مریضوں کے قریب جانا سختی سے ممانعت ہے۔ حکومت بلوچستان کی طرف سے صبح شام ہر مریض کو صحت افزا خوراک مہیا کی جارہی ہے اور میڈیکل اسٹاف کو نجی ہوٹل سے روزانہ کی بنیاد پر کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عبدالغفار بلوچ نے بتایا کہ سینی ٹائزر اور ماسک ہر مریض اور میڈیکل اسٹاف کو فراہم کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے باوجود الحمدﷲ اب تک شیخ زید ہسپتال میں کام کرنے والے کسی میڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں اور امید ہے کہ انشاءﷲ بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دے کر سرخرو ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں