وزیراعلی بلوچستان کا ایک اور احسن اقدام،صوبے بھر میں 802 واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کرنے کی ہدایت

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں 802 واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کرنے کی ہدایت کی ہے اور فلٹریشن پلانٹس آپریٹرز کی تنخواہیں 17 ہزار 5 سو مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ملازمین کی تنخواہیں پہلے 9 ہزار تھیں جوکئی ماہ سے بند تھیں وزیراعلی نے ملازمین کی اضافی تنخواہوں کے لئے 120 ملین روپے کی منظوری دی ہے وزیراعلء کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف پینے کا پانی مہیا کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جائیاس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں