ملک میں کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 16.43فیصد پرپہنچ گئی، ادارہ شماریات
اسلام آباد:ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.67فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی ہفتہ وارمجموعی شرح 15.21فیصد ہوگئی جبکہ کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 16.43فیصد پرپہنچ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 28اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر اوسط 20روپے 9پیسے فی کلو، چینی اوسط 5 روپے 56پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کا سلنڈر 77روپے 96پیسے مہ۔گا ہوا، جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں گھی کی فی کلو قیمت 10روپے 21 پیسے بڑھی، انڈے 3روپے 60پیسے فی درجن اور آٹے کا 20کلو کا تھیلا4روپے 71پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں بیف کی قیمت میں اوسط 5روپے34 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ آلو، مٹن، لہسن اورگڑ بھی مہنگا ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 3اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 20اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


