خضدار،چوری و ڈکیتی کیخلاف 8 نومبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
خضدار:تحصیل زہری میں 8 نومبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔ جمعیت علماء اسلام کی طرف سے زہری بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ ہڑتال کا مقصد گزشتہ روز کپاس سے لوڈ ٹرک گاڑی کو بدوکشت کے مقام سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔اغوا کرنے کے بعد گاڑی سے کپاس اتار دیا گیا تھا۔ پچھلے سال بھی اسی مقام سے لوڈ گاڑیوں کو اغوا کرنے کے بعد خالی کیاگیا تھا۔
Load/Hide Comments


