بلوچستان ،حلف برداری کی تقریب میں پی ٹی آئی کے 5ایم پی ایز نے شرکت نہیں کی
کوئٹہ:بلوچستان کے نئی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پی ٹی آئی کے 5ایم پی ایز نے شرکت نہیں کی۔ اتوار کے روز گورنر ہاس میں بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان نے نئے وزرا سے حلف لیا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند، میر نعمت زہری،میر عمر جمالی،سردار بابر موسی خیل اور بی بی فریدہ نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔
Load/Hide Comments


