چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
بیجنگ:چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتوبر کے آخر میں بڑھ کر 32 کھرب 17 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں جو ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 17 ارب امریکی ڈالرز زائد ہیں۔ اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے اتوار کے روز سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے آخر سے حجم میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


