اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 3 سال سے مسلسل گیس بحران پیدا ہو رہا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد:نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 3 سال سے مسلسل گیس بحران پیدا ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے لکھا کہ سردیوں نے لیے 2 ایل این جی کارگوز سپلائی منسوخ ہوئی ، ایک کارگو پہلے ہی کم خریدہ گیا تھا۔

شیری رحمان نے لکھا کہ اپنی نااہلی پر پردا ڈالنے کے لئے تباہی سرکار مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے جا رہی ہے، ہم ایل این جی اسکینڈل کی انکوئری کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ بحران پیدا کر کے مافیہ کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں، نیب ایل این جی اسکینڈل پر خاموش کیوں ہے۔

شیری رحمان نے مزید لکھا کہ ایل این جی کارگوز 20 اور 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے، سپلائی نا ہونے کی وجہ سے ایک کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے اب عوام تنگ آ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں