ٹرکوں کو اغواء کر کے مال کو لوٹنا انتشار کو ہوا دینے کی کوشش ہے ،نواب نیاز احمد زہری
زہری (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی ہے مرکزی رہنما نواب نیاز احمد خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کے زہری انجیرہ روڈ بدوکشت کے مقام پر کپاس سے لدھے ٹرکووں کو بزور طاقت اغواء کر کے قمیتی مال لوٹنا بد معاشی ہیں اور ایسی گھناونی اقدام سے انارکی اور بد امنی کو ہوا دینے کی کوشش جا رہی ہے یہ پہلا واقعہ نہیں جبکے گزشتہ سال بھی ایک ایسا واقعہ پیش لیکن انتظامیہ کو پراوہ ہی نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے اور جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ دی ہے جرائم پیشہ افراد بڑی دیدہ دلیری سے مال کو لوٹ کر اسکو فروخت کرتے ہیں بدوکشت چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر کپاس کی ٹرک کو لوٹا گیا اور اطمینان سے بھرے ٹرک کو اپنی محفوظ ٹھکانے پر پہنچا کر فروخت کیا گیا یہ سب تماشہ سوراب اور خضدار انتظامیہ دیکھ رہی انہوں نے انتظامیہ سے فوری کاروائی کی اپیل کرتے ہوئے کیا کے مزکورہ واقعہ کے حوالے سے فوری کاروائی کی جائے اور ٹرکوں کی حفاظت کے لئے موئثر انتظام کیا جائے


