بلوچستان، وزراء کے قلمدانوں کا معاملہ آخری مراحل میں داخل
کوئٹہ :بلوچستان کے نئی کابینہ میں شامل وزراء کے قلمدانوں کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا،6وزراء اور ایک مشیر کے محکموں کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق نئے وزراء کے قلمدان سے متعلق معاملات کے حل کیلئے گفت وشنید جاری ہے اس سلسلے میں نئی کابینہ میں شامل 6وزراء اور ایک مشیر کے محکموں کافیصلہ کرلیاگیا ہے جس کااعلان جلد متوقع ہے۔وزراء میں میر ظہوراحمدبلیدی کومحکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،میرنصیب اللہ مری کو محکمہ تعلیم،سید احسان شاہ کو محکمہ صحت،عبدالخالق ہزارہ کو کھیل،کلچر اور ثقافت،میر سکندرعلی عمرانی کو پی ڈی ایم اے،حاجی محمد خان لہڑی کو ایری گیشن جبکہ مشیر میرضیاء اللہ لانگو محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپ دیاجائے گا ذرائع نے آن لا ئن کوبتایاکہ کابینہ میں شامل دیگر ارکان کے قلمدان کافیصلہ آج متوقع ہے۔
Load/Hide Comments


