اپوزیشن کا عمران خان کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)باخبر ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے خفیہ طور پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں سید خورشید شاہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں منصوبے کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے گی، مائنس عمران کے بعد تحریک انصاف کی کسی شخصیت کو وزیراعظم بنایا جائیگا، جس کے بعد یا آئندہ 6ماہ کے دوران اسمبلیاں تحلیل کی جائیگی اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائیگا، اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں دو بلوں پر حکومتی شکست کے بعد رابطے تیز کر دیئے ہیں تاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی بلوں کو منظور نہ ہونے دیا جائے، اپوزیشن نے اس سلسلے میں ق لیگ اور ایم کیو ایم سے بھی رابطے کئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں