وزیر اعظم کی سپریم کورٹ پیشی سے قبل اٹارنی جنرل سے مختصر ملاقات
اسلام آباد :سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید سے وزیرا عظم ہاؤس میں مختصر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل سے سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ لی جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے ممکنہ سوالات اور جوابات پر بھی مشاورت کی اور بعد ازاں سپریم کورٹ پیشی کیلئے روانہ ہوگئے
Load/Hide Comments


