کوئٹہ، انتظامیہ کی کارروائی، دھماکہ خیز مواد برآمد، ایک شخص گرفتار
کوئٹہ:سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔جمعرات کے روز حساس اداروں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی پولیس کی جانب سے کوئتہ کے علاقے سریاب روڈ قبرسان میں کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد برآمدکرلیاگیاہے جس میں بال بیئرنگ،ڈیٹونیٹر،ریموٹ کنٹرول ودیگر شامل تھے۔مطلوبہ جگہ سے ایک دہشت گرد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔
Load/Hide Comments


