بلوچستان فوڈا تھارٹی کا اعلامیہ، غیر معیاری مصالحہ جات کی فروخت پر کارروائی کی جائیگی

کوئٹہ:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری ہونے والے مختلف اعلامیوں کے مطابق پی ایس کیو سی اے (PSQCA) کے مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دئیے جانے پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات (Spices) جن میں ” السید چلی پاؤڈر، نیو صابری (Sabiri Foods) اسپیشل سالن مصالحہ، نیو صابری (Sabiri Foods) اسپیشل اوریجنل مغزمصالحہ، کوئٹہ مشال کاکڑ ٹاؤن ژوب اسپیشل مکس مصالحہ، کوئٹہ مشال کاکڑ ٹاؤن ژوب اسپیشل چلی پاؤڈر مصالحہ، حلال حنان بریانی مصالحہ اور امجد پاکیزہ اسپیشل بمبئی بریانی مصالحہ ” شامل ہیں کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اعلامیوں کے مطابق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں