تبدیلی سرکار نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، عبدالروف مینگل
حمید آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماسابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالروف مینگل نے کہاہے کہ تبدیلی سرکارنے ملک وقوم کوتباہی کے سواکچھ نہیں دیاہے آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی سے ہرطبقہ شدیدمتاثرہوا ہے حکومت کی نااہلی کھل کرسامنے آچکی ہے حکمرانوں کے غلط فیصلوں کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑرہاہے بلوچستان نیشنل پارٹی ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے ساتھ مل کرجدوجہدمیں مصروف ہے پارٹی کارکنان پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے بی این پی جعفرآبادکے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری دلشادکھوسہ سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کاکہناتھا کہ عمران خان اوراس کی ناتجربہ کارٹیم نے ملک کوتباہی کے دہانے پرکھڑاکردیا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے بڑھتی مہنگائی سے ملکی معشیت بھی بیٹھ چکی ہے حکمران ملک وقوم پرترس کھاکراقتدارسے الگ ہوجائیں ان کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم عوام کونااہل حکمرانوں کے رحم وکرم پرنہی چھڑسکتی ہے بلکہ اپنی جمہوری جدوجہدکے زریعے ان سے نجات حاصل کرے گی تاکہ ملک میں حقیقی عوامی نمائندے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ ملک کوترقی اورخوشحالی کے راہ پرگامزن کرسکیں۔


